تشریح:
ناک میں دوائی ڈالنے کا طریقہ یہ ہے کہ مریض کو سیدھے منہ لٹایا جائے پھر اس کے کندھوں کے نیچے کوئی چیز رکھ دی جائے تاکہ اس کا سر نیچے کی طرف جھکا رہے، پھر تیل یا پانی میں دوائی ملا کر اس کی ناک میں چند قطرے ڈالے جائیں یا صرف دوائی بطور نسوار لی جائے تا کہ دوا سے چھینکیں آئیں اور بیماری ناک کے ذریعے سے خارج ہو جائے۔ (فتح الباري: 183/10)