تشریح:
(1) نیا کپڑا پہننے والے کو یہ دعا دینا مسنون ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے لیے یہ لباس بابرکت بنائے۔ تم یہ کپڑا پرانا کر کے اتارو، یعنی تمہاری عمر لمبی ہو۔
(2) اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی برکت سے حضرت ام خالد رضی اللہ عنہا نے لمبی عمر پائی تھی۔ ایک حدیث میں ہے کہ صحابۂ کرام میں جب کوئی نیا لباس پہنتا تو اسے یوں دعا دی جاتی: (تبلي و يخلف الله تعالی) ’’اللہ کرے تم اسے خوب پرانا کرو اور اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے بعد اور بھی عنایت کرے۔‘‘ اس کے علاوہ بھی دعائیں منقول ہیں۔ (سنن أبي داود، اللباس، حدیث: 4020)