تشریح:
حاملہ اور مرضعہ کو اگر مشقت محسوس ہو یا اپنے بچے کا خطرہ ہو تو انہیں روزہ چھوڑنے اور اس کی جگہ کفارہ دینے کی رخصت ہے۔ اگرچہ اس مسئلے میں اختلاف ہے لیکن یہ موقف راجح ہے۔ ابن عباس اور ابن عمر دونوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہی فتویٰ ہے اور سند بھی صحیح ہے۔ دیکھئے (سنن الدارقطني: ۲/ ۲۰۷، مع التعلیق المغني، مزید دیکھیے: سبل السلام مع تعلیق الألباني: ۲/ ۴۵۳) روایت کا صحیح مفہوم سمجھنے کے لیے دیکھئے احادیث: ۲۲۶۹، ۲۲۷۶۔