تشریح:
(1) اس سورت (سورۂ طلاق) میں مذکور حکم کے ساتھ سورۂ بقرہ کے حکم کی تخصیص کی جائے گی۔ نتیجتاً حاملہ عورت‘ جس کا خاوند فوت ہوگیا ہو‘ کی عدت وضع حمل‘ یعنی بچے کی پیدائش ہے۔
(2) اس حدیث کا اس قدر تکرارسند کا اختلاف ظاہر کرنے کے لیے ہے‘ نیز اس سے واقعہ کی تمام جزئیات سامنے آجاتی ہیں۔