قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ إِتْمَامِ الصَّلَاةِ)

حکم : صحیح (الألباني)

1060. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نَاحِيَةٍ مِنْ الْمَسْجِدِ فَجَاءَ فَسَلَّمَ فَقَالَ وَعَلَيْكَ فَارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ فَرَجَعَ فَصَلَّى ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَعَلَيْكَ فَارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ بَعْدُ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ فَعَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَأَسْبِغْ الْوُضُوءَ ثُمَّ اسْتَقْبِلْ الْقِبْلَةَ فَكَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنْ الْقُرْآنِ ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ قَائِمًا ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا ثُمَّ ارْفَعْ رَأْسَكَ حَتَّى تَسْتَوِيَ قَاعِدًا ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا

سنن ابن ماجہ: کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: نماز کی کامل ادائیگی کا بیان)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1060.

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور نماز پڑھی ۔ رسول اللہ ﷺ مسجد میں ایک طرف بیٹھے تھے۔ اس نے (نماز کے بعد) آ کر آپ ﷺ کو سلام عرض کیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’وعلیکم السلام، دوبارہ جا کر نماز پڑھ، تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ اس نے واپس (اپنی جگہ) جا کر پھر نماز پڑھی، پھر آکر نبی ﷺ کو سلام عرض کیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’وعلیکم السلام ، جا کر نماز پڑھ، تو نے ابھی نماز نہیں پڑھی۔‘‘ تیسری بار اس آدمی نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول مجھے (نماز پڑھنے کا طریقہ سکھا دیجئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تو نماز کے لئے جانے لگے تو(پہلے) سنوار کر کامل وضو کر، پھر قبلے کی طرف منہ کر کے اللہ اکبر کہہ، پھر قرآن میں سے جو تیرے لئے آسان ہو پڑھ، پھر رکوع کر حتی کہ اطمینان سے رکوع کر لے، پھر سر اٹھا حتی کہ اطیمنان سے کھڑا ہو جائے پھر سجدہ کر حتی کہ اطمینان سے سجدہ کر لے، پھر سر اٹھا حتی کہ اطمینان سے بیٹھ جائے، پھر ساری نماز اسی طریقے سے ادا کر۔‘‘