تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ممولا ایک چھوٹا سا پرندہ ہے جس کا سربڑا پیٹ سفید اور پیٹھ سبز ہوتی ہے۔ چھوٹے پرندوں اور حشرات وغیرہ کا شکار کرتا ہے ۔(حاشیہ ابن ماجہ از محمد فواد عبدالباقی بحوالہ المنجد) ابن اثیر نے فرمایا: یہ بڑے سر اور بڑی چونچ والا ایک پرندہ ہے ۔ اس کے پرآدھے سفید اور آدھے سیاہ ہوتے ہیں۔ (النہایة ۔ مادہ مرد)
(2) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بناپر صحیح قرار دیا ہے لہٰذا مذکورہ روایت قابل حجت ہے تاہم قتل نہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ ان چیزوں کوخوراک کے طور پر استعمال کرنا منع ہے ۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھیے: (الإرواء: 8/ 143)