تشریح:
فوائد ومسائل: مذکورہ روایت توسنداً ضعیف ہے تاہم یتیم کی کفالت کے بارے میں یہ ارشاد نبوی صحیح سند سے مروی ہے۔ اپنے (رشتہ دار) یا بیگانے یتیم کی کفالت کرنے والااور میں جنت مین ان (دو انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔ (یہ فرماتے وقت راوی نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ فرمایا)۔ (صحيح مسلم، الزاهد، باب فضل الإحسان إلى الأرملة والمسكين واليتيم حديث:2983)