تشریح:
(1) حیض اور استحاضہ میں یہ فرق ہے کہ حیض صحت کی حالت میں مہینے میں چند دن کے لیے آتا ہے جب کہ استحاضہ بیماری کا خون ہے جو حیض کے ایام کے علاوہ آتا ہے۔اس کے علاوہ حیض کا خون شروع کے ایام میں سیاہی مائل ہوتا ہے۔ اور آخری ایام میں زردی مائل ہو جاتا ہے جبکہ استحاضہ کا رنگ سرخ ہی رہتا ہے تبدیل نہیں ہوتا۔ رنگ کے فرق کی وجہ سے عورتیں ان میں تمیز کرلیتی ہیں۔
(2) رگ سے مراد یہ ہے کہ یہ ایک بیماری ہے۔ حسب معمول آنے والاخون نہیں، اس لیے اس پر وہ احکام لاگو نہیں ہوتے جو عادت کے ایام پر ہوتے ہیں۔
(3) استحاضہ کی مریض عورت کو بھی صحت مند عورت کی طرح حیض ختم ہونے پرغسل کرنا چاہیے، اس کے بعد صحت مند عورت کی طرح نماز، روزہ ادا کرنا چاہیے۔ اسے مسجد میں جانا، قرآن پاک کی تلاوت کرنا، اور خاوند کا اس سے مباشرت کرنا بھی جائز ہے کیونکہ اس پر حیض کے احکام لاگو نہیں ہوتے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: لم أقف عليه موصولاً! ومعقل الخثعمي مجهول؛ لكنه قد توبع
كما سبق.
ثم رأيت المصنف قد وصله فيما يأتي؛ فانظره (رقم 55) من الكتاب
الآخر) .
الإرواء (189)