موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّدَقَاتِ (بَابُ الْحَبْسِ فِي الدَّيْنِ وَالْمُلَازَمَةِ)
حکم : صحیح
2429 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَنْبَأَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا لَهُ عَلَيْهِ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى ارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا فَنَادَى كَعْبًا فَقَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ دَعْ مِنْ دَيْنِكَ هَذَا وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الشَّطْرِ فَقَالَ قَدْ فَعَلْتُ قَالَ قُمْ فَاقْضِهِ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل
باب: قرض (کی عدم ادائیگی ) کی وجہ سے قید کرنا اور ساتھ رہنا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
2429. حضرت کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے مسجد میں حضرت عبداللہ بن ابو حدرد ؓ سے ان کے ذمے اپنے قرض کی واپسی کا تقاضا کیا۔ ان کی آوازیں بلند ہو گئیں حتی کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر میں ان کی آوازیں سن لیں۔ نبی ﷺ باہر نکل کر ان کے پاس تشریف لائے اور حضرت کعب ؓ کو آواز دی، انہوں نے کہا: اللہ کے رسولﷺ! میں حاضر ہوں۔ آپ نے فرمایا: اپنے قرض میں سے اتنا معاف کر دو۔ اور ہاتھ سے نصف کا اشارہ کیا (آدھا قرض چھوڑ دو۔) انہوں نے کہا: میں نے معاف کیا۔ نبی ﷺ نے (ابن ابو حدرد ؓ سے) فرمایا: اٹھو، اس کا قرض ادا کرو۔