الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9 1 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِكْثَارِ مَاءِ الْمَرَقَةِ) حکم: ضعیف 1832. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اشْتَرَى أَحَدُكُمْ لَحْمًا فَلْيُكْثِرْ مَرَقَتَهُ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ لَحْمًا أَصَابَ مَرَقَةً وَهُوَ أَحَدُ اللَّحْمَيْنِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ فَضَاءٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ هُوَ الْمُعَبِّرُ وَقَدْ تَكَلَّمَ فِيهِ سُلَيْمَانُ ... جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: سالن میں پانی زیادہ کرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1832. عبداللہ مزنی ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی گوشت خریدے تو اس میں (پکاتے وقت) شوربا (سالن) زیادہ کرلے، اس لیے کہ اگروہ گوشت نہ پاسکے تو اسے شوربا مل جائے ، وہ بھی دوگوشت میں سے ایک گوشت ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں ابوذرسے بھی روایت ہے ، ۲۔ ہم اسے صرف اسی سند سے محمد بن فضاء کی روایت سے جانتے ہیں، محمد بن فضاء معبر (یعنی خواب کی تعبیربیان کرنے والے) ہیں، ان کے بارے میں سلیمان بن حرب نے کلام کیا ہے ۔ ۳۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ... الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَطْعِمَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِكْثَارِ مَاءِ الْمَرَقَةِ) حکم: صحیح 1833. حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْأَسْوَدِ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحْقِرَنَّ أَحَدُكُمْ شَيْئًا مِنْ الْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيَلْقَ أَخَاهُ بِوَجْهٍ طَلِيقٍ وَإِنْ اشْتَرَيْتَ لَحْمًا أَوْ طَبَخْتَ قِدْرًا فَأَكْثِرْ مَرَقَتَهُ وَاغْرِفْ لِجَارِكَ مِنْهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ أَ... جامع ترمذی : كتاب: کھانے کے احکام ومسائل (باب: سالن میں پانی زیادہ کرنے کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 1833. ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم لوگوں میں سے کوئی شخص کسی بھی نیک کام کو حقیر نہ سمجھے، اگرکوئی نیک کام نہ مل سکے تو اپنے بھائی سے مسکراکر ملے ۱؎، اوراگرتم گوشت خرید و یا ہانڈی پکاؤ تو شوربا (سالن) بڑھا لواوراس میں سے چلوبھراپنے پڑوسی کو دے دو‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ شعبہ نے بھی اسے ابوعمران جونی کے واسطہ سے روایت کیا ہے۔ ... الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزُّهْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ كَثْرَةِ الأَكْلِ) حکم: صحیح 2380. حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ المُبَارَكِ قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ الحِمْصِيُّ، وَحَبِيبُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ، عَنْ مِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ. بِحَسْبِ ابْنِ آدَمَ أُكُلَاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ، فَإِنْ كَانَ لَا مَحَالَةَ فَثُلُثٌ لِطَعَامِهِ وَثُلُثٌ لِشَرَابِهِ وَثُلُثٌ لِنَفَسِهِ».... جامع ترمذی : كتاب: زہد،ورع، تقوی اور پرہیز گاری کے بیان میں (باب: زیادہ کھانے پینے کی کراہت کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2380. مقدام بن معدیکرب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’کسی آدمی نے کوئی برتن اپنے پیٹ سے زیادہ برانہیں بھرا، آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی پیٹھ کوسیدھارکھیں اوراگرزیادہ ہی کھانا ضروری ہوتو پیٹ کا ایک تہائی حصہ اپنے کھانے کے لیے، ایک تہائی پانی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس لینے کے لیے باقی رکھے‘‘۱؎۔ ... الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزُّهْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي كَرَاهِيَةِ كَثْرَةِ الأَكْلِ) حکم: صحیح 2380.01. حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، نَحْوَهُ، وَقَالَ المِقْدَامُ بْنُ مَعْدِي كَرِبَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ». جامع ترمذی : كتاب: زہد،ورع، تقوی اور پرہیز گاری کے بیان میں (باب: زیادہ کھانے پینے کی کراہت کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2380.01. امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس حدیث کو ہم سے حسن بن عرفہ نے بیان کیا وہ کہتے ہیں: ہم سے اسماعیل بن عیاش نے اسی جیسی حدیث بیان کی، اورسند یوں بیان کی (عن المقدام بن معديكرب عن النبي ﷺ) اس میں انہوں نے (سمعت النبي ﷺ) کا ذکر نہیں کیا۔ ... الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ التَّسْمِيَةِ عِنْدَ الطَّعَامِ) حکم: صحیح 3264. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَأْكُلُ طَعَامًا فِي سِتَّةِ نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَأَكَلَهُ بِلُقْمَتَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا أَنَّهُ لَوْ كَانَ قَالَ: بِسْمِ اللَّهِ لَكَفَاكُمْ، فَإِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا، فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ، فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يَقُولَ: بِسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ، فَلْيَق... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنے کابیان ) مترجم: MajahWriterName 3264. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ اپنے چھ اصحاب کے ہمراہ کھانا تناول فرمارہے تھے۔ ایک اعرابی (بدو) آیا، وہ (سارا کھانا) دو لقموں میں کھا گیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اگر یہ شخص بسم اللہ پڑھ لیتا تو کھانا تمہارے لیے کافی ہو جاتا، چنانچہ تم میں سے جو شخص کھانا کھائے اس چاہیے کہ بسم اللہ پڑھ لے۔ اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو (یاد آنے پر) یوں کہہ لے: (بِسْمِ اللهِ فِيْ أَوَّلِهِ وَآخِرِه) ’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں) اس کے شروع اور اس کے آخر میں۔‘&lsqu... الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ الِاقْتِصَادِ فِي الْأَكْلِ وَكَرَاهَةِ الشّ...) حکم: صحیح 3349. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي، عَنْ أُمِّهَا، أَنَّهَا سَمِعَتِ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِ يكَرِبَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مَلَأَ آدَمِيٌّ وِعَاءً شَرًّا مِنْ بَطْنٍ، حَسْبُ الْآدَمِيِّ، لُقَيْمَاتٌ يُقِمْنَ صُلْبَهُ، فَإِنْ غَلَبَتِ الْآدَمِيَّ نَفْسُهُ، فَثُلُثٌ لِلطَّعَامِ، وَثُلُثٌ لِلشَّرَابِ، وَثُلُثٌ لِلنَّفَسِ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھانے میں اعتدال کا اور پیٹ بھر کر کھانے کی کراہت کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 3349. حضرت مقدام بن معدی کرب ؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’آدمی پیٹ سے برا کوئی برتن نہیں بھرتا۔ آدمی کو تو چند لقمے کافی ہیں جن سے اس کی کمر سیدھی رہے۔ اگر آدمی پر اس کا نفس غالب آ جائے (اور وہ زیادہ کھانا چاہے ) تو ایک تہائی کھانے کے لیے، ایک تہائی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس کے لیے(رکھ لے۔‘‘) ... الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ الِاقْتِصَادِ فِي الْأَكْلِ وَكَرَاهَةِ الشّ...) حکم: حسن 3350. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو يَحْيَى، عَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «كُفَّ جُشَاءَكَ عَنَّا، فَإِنَّ أَطْوَلَكُمْ جُوعًا، يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَكْثَرُكُمْ شِبَعًا فِي دَارِ الدُّنْيَا»... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھانے میں اعتدال کا اور پیٹ بھر کر کھانے کی کراہت کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 3350. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی موجودگی میں ایک آدمی نے ڈکا ر لی تو آپﷺ نے فرمایا: ’’اپنی ڈکاریں روک لو۔ قیامت کے دن وہی زیادہ طویل بھوک برداشت کریں گے جو دنیا میں زیادہ سیر ہوتے ہیں۔‘‘ الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ الِاقْتِصَادِ فِي الْأَكْلِ وَكَرَاهَةِ الشّ...) حکم: حسن 3351. حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْعَسْكَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الثَّقَفِيُّ، عَنْ مُوسَى الْجُهَنِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ سَلْمَانَ، وَأُكْرِهَ عَلَى طَعَامٍ يَأْكُلُهُ، فَقَالَ: حَسْبِي، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا، أَطْوَلُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: کھانے میں اعتدال کا اور پیٹ بھر کر کھانے کی کراہت کا بیان ) مترجم: MajahWriterName 3351. حضرت سلمان ؓ سے روایت ہے، ان سے ایک کھانا کھانے پر اصرار کیا گیا تو انھوں نے فرمایا: (جتنا کھا لیا وہی) کافی ہے۔ میں نے رسول اللہ ﷺسے یہ ارشاد مبارک سنا ہے: ’’دنیا میں زیادہ سیر ہونے والے لوگ قیامت کے دن زیادہ طویل عرصے تک بھو کے رہیں گے۔‘‘ الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ مِنَ الْإِسْرَافِ أَنْ تَأْكُلَ كُلَّ مَا اش...) حکم: موضوع 3352. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَيَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ، قَالُوا: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ نُوحِ بْنِ ذَكْوَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ مِنَ السَّرَفِ، أَنْ تَأْكُلَ كُلَّ مَا اشْتَهَيْتَ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل (باب: ہر مرغوب نفس چیز کھانا بھی فضول خرچی ہے ) مترجم: MajahWriterName 3352. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ بھی فضول خرچی ہے کہ تو ہر وہ چیز کھائے جس کی تجھے خواہش ہو۔‘‘ الموضوع: الإكثار من الأكل (الأشربة والأطعمة) موضوع: کثرت سے کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 9 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 9