2 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ، وَالِاقْتِصَارِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2082. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ وِسَادَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي يَتَّكِئُ عَلَيْهَا مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ

Muslim : The Book of Clothes and Adornment (Chapter: Humility In Dress And Sticking To Coarse And Simple Clothes, Furnishings Etc., Permissibility Of Wearing Clothes Made From Camel Hair And Those On Which There Are Markings )

مترجم: MuslimWriterName

2082. عبدہ بن سلیمان نے ہمیں ہشام بن عروہ سے حدیث سنائی، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہا: رسول اللہ ﷺ کا تکیہ جس کے ساتھ آپ ٹیک لگا تے تھے چمڑے کا بنا ہوا تھا جس میں کھجور کی چھا ل بھری ہوئی تھی۔


3 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ، وَالِاقْتِصَارِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2082.01. و حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّمَا كَانَ فِرَاشُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي يَنَامُ عَلَيْهِ أَدَمًا حَشْوُهُ لِيفٌ

Muslim : The Book of Clothes and Adornment (Chapter: Humility In Dress And Sticking To Coarse And Simple Clothes, Furnishings Etc., Permissibility Of Wearing Clothes Made From Camel Hair And Those On Which There Are Markings )

مترجم: MuslimWriterName

2082.01. علی بن مسہر نے ہمیں ہشام بن عروہ سے خبر دی، انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے رویت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ کا بستر (گدا) جس پر آپ سوتے تھے، چمڑے کا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔


4 صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ التَّوَاضُعِ فِي اللِّبَاسِ، وَالِاقْتِصَارِ...)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

2082.02. و حَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ كِلَاهُمَا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَا ضِجَاعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ يَنَامُ عَلَيْهِ...

Muslim : The Book of Clothes and Adornment (Chapter: Humility In Dress And Sticking To Coarse And Simple Clothes, Furnishings Etc., Permissibility Of Wearing Clothes Made From Camel Hair And Those On Which There Are Markings )

مترجم: MuslimWriterName

2082.02. ابن نمیر اور ابو معاویہ دونوں نے ہمیں ہشام بن عروہ سے اسی سند کے ساتھ خبر دی اور کہا: ’’رسول اللہ ﷺ کا استراحت کا بچھونا۔‘‘ اور ابو معاویہ کی حدیث میں ہے۔ جس پر آپ سوتے تھے۔


5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي الْفُرُشِ)

حکم: صحیح

4143. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِهِ فَرَأَيْتُهُ مُتَّكِئًا عَلَى وِسَادَةٍ زَادَ ابْنُ الْجَرَّاحِ عَلَى يَسَارِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ أَيْضًا عَلَى يَسَارِهِ...

Abu-Daud : Clothing (Kitab Al-Libas) (Chapter: Regarding Bedding )

مترجم: DaudWriterName

4143. سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کے گھر گیا تو میں نے آپ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ ایک تکیے کا سہارا لیے ہوئے تھے۔ عبداللہ بن جراح نے کہا: آپ ﷺ اپنے بائیں پہلو سے سہارا لیے ہوئے تھے۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: اس روایت کو اسحاق بن منصور نے بھی اسرائیل سے روایت کہا (تو کہا کہ) آپ ﷺ بائیں پہلو سے سہارا لیے ہوئے تھے۔ ...


10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزُّهْدِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ حَدِیثِ مَا الدُّنْيَا إِلاَّ كَرَاكِبٍ اسْ...)

حکم: صحیح

2377. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ أَخْبَرَنِي الْمَسْعُودِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى حَصِيرٍ فَقَامَ وَقَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ اتَّخَذْنَا لَكَ وِطَاءً فَقَالَ مَا لِي وَمَا لِلدُّنْيَا مَا أَنَا فِي الدُّنْيَا إِلَّا كَرَاكِبٍ اسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ...

Tarimdhi : Chapters On Zuhd (Chapter: The Hadith: "What is The World But Like A Rider Seeking Shade." )

مترجم: TrimziWriterName

2377. عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ایک چٹائی پرسوگئے، نیند سے بیدار ہوئے تو آپﷺ کے پہلو پر چٹائی کا نشان پڑگیا تھا، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! ہم آپ کے لیے ایک بچھونا بنا دیں تو بہتر ہوگا، آپﷺ نے فرمایا: ’’مجھے دنیا سے کیا مطلب ہے، میری اور دنیا کی مثال ایسی ہے جیسے ایک سوار ہو جو ایک درخت کے نیچے سایہ حاصل کرنے کے لیے بیٹھے، پھر وہاں سے کوچ کرجائے اور درخت کو اسی جگہ چھوڑ دے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں ابن عمر اور ابن عباس‬ ؓ س‬ے بھی احادیث آئی ہیں۔ ...