تشریح:
اس حدیث اور دیگر بعض آثار سے یہی ثابت ہے کہ اگر عید اور جمعہ دونوں ایک ہی دن میں اکھٹے ہوجایئں تو عید پڑھنے کے بعد جمعہ کی رخصت ہے چاہے جمعہ پڑھے یا ظہر لیکن جمعہ پڑھنا مستحب ہے۔ افضل یہ ہے کہ امام استحباب پرعمل کرے نہ کے رخصت پر تاکہ جمعہ پڑھنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہ ہو الا یہ کہ نمازیوں کی تعداد محدود ہو۔ اور سب کے اتفاق سے جمعہ نہ پڑھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہو۔ اس صورت میں کسی صورت میں کسی نمازی کو پریشانی نہیں ہوگی بلکہ سب نماز ظہر ادا کرلیں گے۔ واللہ أعلم
الحکم التفصیلی:
(قلت: حديث صحيح، وصححه ابن المديني والحاكم والذهبي) . إسناده: حدثنا محمد بن كثير: أخبرنا إسرائيل: ثنا عثمان بن المغيرة عن إياس بن أبي رملة.
قلت: وهذا إسناد رجاله كلهم ثقات رجال الشيخين؛ غير إياس بن أبي رملة؛ فهو مجهول، كما قال الحافظ. لكن الحديث صحيح يشواهده الآتية في الكتاب. والحديث أخرجه الطيالسي في مسنده (1/ 145/704) قال: حدثنا إسرائيل... به. وأخرجه النسائي (1/235) ، والدارمي (1/378) ، وابن ماجه (1/393) ، والطحاوي في المشكل (2/53) ، والحاكم (1/ول 2) ، والبيهقي (3/317) ، وأحمد (4/372) من طرق أخرى عن إسرائيل... به. وقال الحاكم: صحيح الإسناد ! ووافقه الذهبي! مع أنه أورد إياساً هذا في الميزان بهذا الحديث، وقال: قال ابن المنذر: لا يثبت هذا؛ فإن إياساً مجهول . وقال ابن القطان: هو كما قال . وتبعهم الحافظ كما سبق. وأما ابن حبان؛ فذكره في الثقات ! وصحح حديثه ابن الديني، كما في التلخيص (2/88) ؛ وهو صحيح كماذكرنا.