قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ (بَابُ ثَوَابِ الْأُضْحِيَّةِ)

حکم : ضعیف جداً

ترجمة الباب:

3127 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَائِذُ اللَّهِ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا هَذِهِ الْأَضَاحِيُّ؟ قَالَ: «سُنَّةُ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ» قَالُوا: فَمَا لَنَا فِيهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «بِكُلِّ شَعَرَةٍ، حَسَنَةٌ» قَالُوا: فَالصُّوفُ؟ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «بِكُلِّ شَعَرَةٍ مِنَ الصُّوفِ، حَسَنَةٌ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: قربانی کا ثواب

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3127.   حضر ت زيد بن ارقم ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ کے اصحاب نے کہا: اے اللہ کے رسو لﷺ! یہ قربانیاں کیا ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہارے باپ ابراہیم ؑ کی سنت ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا: اس میں ہمارے لیے کیا (ثواب) ہے؟ آپ نے فرمایا: ہربال کے بدلے نیکی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا: اےاللہ کے رسولﷺ! اور اون؟ فرمایا: ’’اون کے بھی ہر بال کے بدلے نیکی ہے ۔‘‘