تشریح:
(1) اس سے معلوم ہوا کہ سینگی لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، نیز یہ بھی پتا چلا کہ سینگی لگوانے کے لیے رات یا دن کی کوئی پابندی نہیں، البتہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے قمری مہینے کی سترہ، انیس اور اکیس تاریخ کو سینگی لگوائی اسے ہر بیماری سے شفا ہو گی۔‘‘ (سنن أبي داود، الطب، حدیث: 3861)
(2) ان تاریخوں کا تعلق امر غیب سے ہے، ہم اس کی کوئی توجیہ نہیں کر سکتے۔ ان پر ایمان رکھتے ہوئے ان تاریخوں میں سینگی لگوانے کا اہتمام کرنا مستحب ہے۔ واللہ أعلم