تشریح:
(1) ”آگے رکھتے“ تاکہ اس کی فضیلت ظاہر ہو۔
(2) ”خون سمیت“ تاکہ ان کی مظلومیت قائم رہے اور قیامت کے دن ان کی فضیلت ظاہر ہو کیونکہ جس حال میں کوئی دفن ہوگا اسی حال میں قیامت کے دن اٹھایا جائے گا۔
(3) شہید کو غسل اور جنازے کے بغیر دفن کرنا اس کی امتیازی شان ہے۔ شہید کے جنازے کی بحث سابقہ حدیث میں گزر چکی ہے۔