تشریح:
(1) یہ صرف خواہش ہے، مقصد شہادت کی فضیلت بیان کرنا ہے ورنہ ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔ کبھی کوئی شہید زندہ نہیں ہوا۔ شہدائے احد نے اللہ تعالیٰ سے زندگی کی درخواست کی تھی مگر منظور نہ ہوئی۔ (صحیح مسلم، الأمارة، حدیث: ۱۸۸۷)
(2) شہادت کی خواہش کا فائدہ یہ ہے کہ اسے ثواب مل جائے گا، خواہ وہ بستر ہی پر فوت ہو‘ نیز اللہ تعالیٰ اسے شہادت کا مرتبہ عطا فرما دے گا۔
(3) معلوم ہوا کہ ہر شخص کا میدان جنگ میں جانا ضروری نہیں بلکہ حالات، وسائل اور ضروریات کا لحاظ ضروری ہے۔