قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْغُسْلِ وَالتَّيَمُّمِ (بَابُ ذِكْرِ نَهْيِ الْجُنُبِ عَنْ الِاغْتِسَالِ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمۃ الباب:

400.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لَا يَجْرِي ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ قَالَ سُفْيَانُ قَالُوا لِهِشَامٍ يَعْنِي ابْنَ حَسَّانَ إِنَّ أَيُّوبَ إِنَّمَا يَنْتَهِي بِهَذَا الْحَدِيثِ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَقَالَ إِنَّ أَيُّوبَ لَوْ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَرْفَعَ حَدِيثًا لَمْ يَرْفَعْهُ

سنن نسائی:

کتاب: غسل اور تیمم سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: جنبی کو ٹھہرے پانی میں غسل کرنے کی ممانعت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

400.   حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے پانی میں پیشاب نہ کرے، جو چلتا نہیں ہے کہ پھر اس سے غسل کرے۔ حضرت سفیان نے کہا: لوگوں نے ہشام بن حساب سے کہا کہ ایوب تو اس حدیث کو حضرت ابوہریرہ تک ہی رکھتے ہیں (رسول اللہ ﷺ تک نہیں پہنچاتے؟) وہ فرمانے لگے: ایوب کے بس میں ہوتا تو وہ کسی بھی حدیث کو مرفوع (رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب) بیان نہ کرتے۔