تشریح:
۱؎: ’’رمضان سے پہلے‘‘ سے مراد شعبان کا دوسرا نصف ہے، مطلب یہ ہے کہ ۱۵ شعبان کے بعد نفلی روزے نہ رکھے جائیں تاکہ رمضان کے فرض روزے کے لیے اس کی قوت و توانائی برقرار رہے۔
۲؎: یعنی بادل کی وجہ سے مطلع صاف نہ ہو اور ۲۹ شعبان کو چاند نظر نہ آئے تو شعبان کے تیس دن پورے کر کے رمضان کے روزے شروع کئے جائیں، اسی طرح اگر ۲۹ رمضان کو چاند نظر نہ آئے تو رمضان کے تیس روزے پورے کر کے عیدالفطر منائی جائے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: حديث صحيح، وصححه الترمذي وابن حبان والحاكم والذهبي) . إسناده: حدثنا الحسن بن علي: ثنا حسين عن زائدة عن سماك عن عكرمة
عن ابن عباس. قال أبو داود: " رواه حاتم بن أبي صغيرة وشعبة والحسن بن صالح عن سماك... بمعناه لم يقولوا : " ثم أفطروا... "... ".
قلت: وهذا إسناد رجاله ثقات رجال مسلم؛ إلا أن رواية سماك عن عكرمة خاصة مضطربة، لكن من سمع منه قديماً مثل شعبة وسفيان؛ فحديثهم عنه صحيح، كما في "التهذيب ". وقد ذكر المصنف- فيمن رواه عنه- شعبة؛ ووصله الحاكم عنه- وصححه-، وهو مخرج في "الإرواء" (902) .