الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِسُؤْرِ الْكَلْبِ) حکم: صحیح 71. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مِرَارٍ أُولَاهُنَّ بِتُرَابٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ قَالَ أَيُّوبُ وَحَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنْ مُحَمَّدٍ ... Abu-Daud : Purification (Kitab Al-Taharah) (Chapter: Wudu' From The Water Left (In A Container) After A Dog Has Drunk From It ) مترجم: DaudWriterName 71. سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تمہارے کسی کے برتن میں کتا منہ مار جائے تو اس کی پاکیزگی (کا طریقہ) یہ ہے کہ اسے سات بار دھویا جائے، ان میں پہلی بار مٹی سے ہو۔‘‘ امام ابوداؤدکہتے ہیں کہ ایوب اور حبیب بن شہید نے بھی محمد (محمد بن سیرین) سے ایسے ہی ذکر کیا ہے (یعنی پہلی بار مٹی سے دھویا جائے)۔ ... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِسُؤْرِ الْكَلْبِ) حکم: صحیح 72. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِمَعْنَاهُ وَلَمْ يَرْفَعَاهُ وَزَادَ وَإِذَا وَلَغَ الْهِرُّ غُسِلَ مَرَّةً Abu-Daud : Purification (Kitab Al-Taharah) (Chapter: Wudu' From The Water Left (In A Container) After A Dog Has Drunk From It ) مترجم: DaudWriterName 72. جناب محمد بن سیرین نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مذکورہ حدیث کے ہم معنی روایت کیا ہے ۔ اور مرفوع نہیں روایت کیا (بلکہ موقوف بیان کیا) اور اس میں اضافہ یہ ہے: ’’جب بلی منہ مار جائے تو ایک بار دھویا جائے۔‘‘ الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِسُؤْرِ الْكَلْبِ) حکم: صحيح لكن قوله السابعة شاذ والأرجح الأولى بالتراب 73. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ السَّابِعَةُ بِالتُّرَابِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَأَمَّا أَبُو صَالِحٍ وَأَبُو رَزِينٍ وَالْأَعْرَجُ وَثَابِتٌ الْأَحْنَفُ وَهَمَّامُ بْنُ مُنَبِّهٍ وَأَبُو السُّدِّيِّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ رَوَوْهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَمْ يَذْكُرُوا التُّرَابَ... Abu-Daud : Purification (Kitab Al-Taharah) (Chapter: Wudu' From The Water Left (In A Container) After A Dog Has Drunk From It ) مترجم: DaudWriterName 73. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’کتا جب برتن میں منہ مار جائے تو اسے سات بار دھوو، ساتویں بار مٹی سے ہو۔“ امام ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابوصالح، ابورزین ، اعرج، ثابت احنف، ہمام بن منبہ اور ابو سدی عبدالرحمٰن نے اسے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے اور مٹی سے مانجنے کا ذکر نہیں کیا۔ ... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ) حکم: حسن صحیح 75. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ فَسَكَبَتْ لَهُ وَضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ فَشَرِبَتْ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ قَالَتْ كَبْشَةُ فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي فَقُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّهَا مِنْ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّو... Abu-Daud : Purification (Kitab Al-Taharah) (Chapter: The Water Left By A Cat ) مترجم: DaudWriterName 75. کبثہ بنت کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ یہ (عبداللہ ابن ابی قتادہ) ابن ابی قتادہ کے نکاح میں تھیں ، بیان کرتی ہیں کہ (ان کے خسر) سیدنا ابوقتادہ ؓ (ان کے گھر) آئے تو اس نے ان کے لیے وضو کی خاطر پانی انڈیلا تو ایک بلی آ گئی اور اس (برتن) سے پانی پینے لگی۔ ابوقتادہؓ نے بلی کے لیے برتن کو قدرے ٹیڑھا کر دیا حتیٰ کہ اس نے پانی پی لیا۔ کبثہ کہتی ہیں کہ ابوقتادہؓ نے مجھے دیکھا کہ میں ان کے اس عمل کو حیرت سے دیکھ رہی ہوں تو انہوں نے کہا: اے بھتیجی ! کیا تمہیں تعجب ہو رہا ہے؟ میں نے کہا ہاں، تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ’’بلی نجس نہیں ہے... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ) حکم: صحیح 76. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ التَّمَّارِ عَنْ أُمِّهِ أَنَّ مَوْلَاتَهَا أَرْسَلَتْهَا بِهَرِيسَةٍ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَوَجَدَتْهَا تُصَلِّي فَأَشَارَتْ إِلَيَّ أَنْ ضَعِيهَا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ فَأَكَلَتْ مِنْهَا فَلَمَّا انْصَرَفَتْ أَكَلَتْ مِنْ حَيْثُ أَكَلَتْ الْهِرَّةُ فَقَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّمَا هِيَ مِنْ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا... Abu-Daud : Purification (Kitab Al-Taharah) (Chapter: The Water Left By A Cat ) مترجم: DaudWriterName 76. داود بن دینار التمار اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی والدہ کی مالکہ نے اسے (یعنی ام داود کو) سیدہ عائشہ ؓ کے ہاں ہریسہ (ایک قسم کا کھانا) دے کر بھیجا تو اس نے انہیں نماز پڑھتے پایا۔ انہوں نے (اثنائے نماز ہی میں) اشارہ کیا کہ رکھ دے۔ چنانچہ (اسی دوران میں) ایک بلی آئی اور اس میں سے کچھ کھا گئی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئیں تو انہوں نے وہیں سے کھانا شروع کر دیا جہاں سے بلی نے کھایا تھا اور بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ نجس نہیں ہے، یہ تو تم پر گھومنے پھرنے والے جانوروں میں سے ہے۔‘‘ اور میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہے کہ وہ اس... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي سُؤْرِ الْكَلْبِ) حکم: صحیح 91. حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَال سَمِعْتُ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يُغْسَلُ الْإِنَاءُ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ أَوْ أُخْرَاهُنَّ بِالتُّرَابِ وَإِذَا وَلَغَتْ فِيهِ الْهِرَّةُ غُسِلَ مَرَّةً قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ ... Tarimdhi : The Book on Purification (Chapter: What Has Been Related About The Leftover Water A Dog Has Drank From ) مترجم: TrimziWriterName 91. ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’برتن میں جب کتا منہ ڈال دے تو اسے سات بار دھویا جائے، پہلی بار یا آخری باراسے مٹی سے دھویا جائے۱؎، اور جب بلی منہ ڈالے تو اسے ایک بار دھویا جائے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲- اور یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے۔ ۳- ابوہریرہ ؓ کی حدیث نبی اکرم ﷺ سے کئی سندوں سے اسی طرح مروی ہے جن میں بلی کے منہ ڈالنے پر ایک بار دھونے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ ۳- اس باب میں عبداللہ بن مغفل ؓ سے بھی روایت ہے۔ ... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي سُؤْرِ الْهِرَّةِ) حکم: صحیح 92. حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ عِنْدَ ابْنِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهَا قَالَتْ فَسَكَبْتُ لَهُ وَضُوءًا قَالَتْ فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ قَالَتْ كَبْشَةُ فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا بِنْتَ أَخِي فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّمَ... Tarimdhi : The Book on Purification (Chapter: What Has Been Related About The Leftover Water A Cat Has Drunk From ) مترجم: TrimziWriterName 92. کبشہ بنت کعب (جو ابن ابو قتادہ کے نکاح میں تھیں) کہتی ہیں کہ ابو قتادہ میرے پاس آئے تو میں نے ان کے لیے (ایک برتن) وضو کا پانی میں ڈالا، اتنے میں ایک بلی آکر پینے لگی تو انہوں نے برتن کو اس کے لیے جھکا دیا تاکہ وہ (آسانی سے) پی لے، کبشہ کہتی ہیں: ابو قتادہ نے مجھے دیکھا کہ میں ان کی طرف تعجب سے دیکھ رہی ہوں توانہوں نے کہا: بھتیجی! کیا تم کوتعجب ہورہا ہے؟ میں نے کہا:ہاں، توانہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے : ’’یہ (بلی) نجس نہیں، یہ تو تمہارے پاس برابر آنے جانے والوں یا آنے جانے والیوں میں سے ہے‘‘۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 8 سنن النسائي: کِتَابُ ذِكْرِ الْفِطْرَةِ (بَابُ سُؤْرُ الْهِرَّةِ) حکم: صحیح 68. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهَا ثُمَّ ذَكَرَتْ كَلِمَةً مَعْنَاهَا فَسَكَبْتُ لَهُ وَضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ فَشَرِبَتْ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ قَالَتْ كَبْشَةُ فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّمَا هِيَ مِنْ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ... Sunan-nasai : Mention The Fitrah (The Natural Inclination Of Man) (Chapter: Leftovers Of A Cat ) مترجم: NisaiWriterName 68. کبشہ بنت کعب سے روایت ہے کہ حضرت ابوقتادہ ؓ میرے پاس آئے، پھر کبشہ نے ایسے الفاظ کہے جن کا مطلب یہ ہے کہ میں نے ان کے لیے برتن میں وضو کا پانی ڈالا۔ چنانچہ ایک بلی آئی اور اس سے پانی پینا شروع کردیا۔ انھوں نے بلی کے لیے برتن جھکا دیا (تاکہ وہ آسانی سے پی لے) بلی نے پانی پی لیا۔ کبشہ نے کہا کہ انھوں نے مجھے دیکھا کہ میں (حیرانی سے) ان کی طرف دیکھ رہی ہوں تو کہنے لگے: اے بھتیجی! کیا تجھے اس پر تعجب ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ وہ کہنے لگے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے: ’’بلاشبہ بلی پلید نہیں کیونکہ یہ تم پر آنے جانے والے نوکروں اور نوکرانیوں (یاسائلین) ک... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الْمِيَاهِ (بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ) حکم: صحیح 340. أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ إِسْحَقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ دَخَلَ عَلَيْهَا ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاهَا فَسَكَبْتُ لَهُ وَضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ فَشَرِبَتْ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ قَالَتْ كَبْشَةُ فَرَآنِي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِي قُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّمَا هِيَ مِنْ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ... Sunan-nasai : The Book of Water (Chapter: The Leftovers Of A Cat ) مترجم: NisaiWriterName 340. حضرت کبشہ بنت کعب بن مالک سے مروی ہے کہ حضرت ابوقتادہ ؓ میرے پاس آئے۔ میں نے ان کے لیے وضو کا پانی ڈالا۔ اتنے میں ایک بلی آئی اور اس سے پینے لگی۔ انھوں نے اس کے لیے برتن جھکا دیا (تاکہ وہ اچھی طرح پی سکے۔) کبشہ نے کہا: چنانچہ انھوں نے مجھے دیکھا کہ میں (تعجب سے) دیکھ رہی ہوں تو وہ کہنے لگے: اے بھتیجی! تعجب کرتی ہے؟ میں نے کہا: ہاں! وہ کہنے لگے: تحقیق اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہے: ’’بلاشبہ یہ (بلی) پلید نہیں ہے۔ یہ تو تم پر آنے جانے والے (نوکروں اور نوکرانیوں) کی طرح ہے۔ ... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا (بَابُ الْوُضُوءُ بِسُؤْرِ الْهِرَّةِ، وَالرُّخْصَة...) حکم: صحیح 367. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ أَخْبَرَنِي إِسْحَقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبٍ وَكَانَتْ تَحْتَ بَعْضِ وَلَدِ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّهَا صَبَّتْ لِأَبِي قَتَادَةَ مَاءً يَتَوَضَّأُ بِهِ فَجَاءَتْ هِرَّةٌ تَشْرَبُ فَأَصْغَى لَهَا الْإِنَاءَ فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِ فَقَالَ يَا ابْنَةَ أَخِي أَتَعْجَبِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ هِيَ مِنْ الطَّوَّافِينَ أَوْ الطَّوَّافَاتِ... Ibn-Majah : The Book of Purification and its Sunnah (Chapter: Ablution With Water Left Over By A Cat And The Concession ) مترجم: MajahWriterName 367. حضرت کبشہ بنت کعب ؓ جو حضرت ابو قتادہ ؓ کے ایک بیٹے کی بیوی تھیں۔ ان سے روایت ہے کہ انہوں نے ابو قتادہ ؓ کے لئے برتن میں پانی ڈال کر رکھا تاکہ وہ وضو کر لیں۔ (اتنے میں) ایک بلی آکر ( اس سے پانی) پینے لگی۔ حضرت ابو قتادہ ؓ نے برتن جھکا دیا (تاکہ وہ آسانی سے پانی پی لے) (کبشہ ؓ نے فرمایا) میں ان کی طرف (تعجب سے) دیکھنے لگی تو انہوں نے فرمایا: میری بھتیجی! کیا تمہیں تعجب ہو رہا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ یہ ناپاک نہیں۔‘‘ یہ تو (ہر وقت گھروں میں) آتی جاتی رہتی ہے۔‘‘ ... الموضوع: سؤر الهرة (العبادات) موضوع: Remaining of cat (Prayers/Ibadaat) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11