1 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ كَنْسِ المَسْجِدِ وَالتِقَاطِ الخِرَقِ وَالق...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

458. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَجُلًا أَسْوَدَ أَوِ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَ يَقُمُّ المَسْجِدَ فَمَاتَ، فَسَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ، فَقَالُوا: مَاتَ، قَالَ: «أَفَلاَ كُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي بِهِ دُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ - أَوْ قَالَ قَبْرِهَا - فَأَتَى قَبْرَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا»...

Sahi-Bukhari : Prayers (Salat) (Chapter: Sweeping (cleaning) of the mosque and removing rags, dirt and sticks from it )

مترجم: BukhariWriterName

458. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام مرد یا عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتا تھا، وہ فوت ہو گیا تو نبی ﷺ نے لوگوں سے اس کی بابت پوچھا؟ انھوں نے کہا: وہ توفوت ہو گیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’بھلا تم نے مجھے اس کی اطلاع کیوں نہ دی؟ اچھا اب مجھے اس کی قبر بتاؤ۔‘‘ چنانچہ آپ اس کی قبر پر تشریف لے گئے اور وہاں نماز جنازہ ادا کی۔ ...


3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الجَنَائِزِ (بَابُ الصَّلاَةِ عَلَى القَبْرِ بَعْدَ مَا يُدْفَن...)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

1337. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ أَسْوَدَ رَجُلًا أَوْ امْرَأَةً كَانَ يَكُونُ فِي الْمَسْجِدِ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ وَلَمْ يَعْلَمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَوْتِهِ فَذَكَرَهُ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ مَا فَعَلَ ذَلِكَ الْإِنْسَانُ قَالُوا مَاتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَفَلَا آذَنْتُمُونِي فَقَالُوا إِنَّهُ كَانَ كَذَا وَكَذَا قِصَّتُهُ قَالَ فَحَقَرُوا شَأْنَهُ قَالَ فَدُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ فَأَتَى قَبْرَهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ...

Sahi-Bukhari : Funerals (Al-Janaa'iz) (Chapter: To offer the (funeral) Salat on the grave after the burial of the deceased )

مترجم: BukhariWriterName

1337. حضرت ابو ہریرہ ؓ  سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام (مردیا عورت) مسجد میں رہتا اور جھاڑودیا کرتا تھا۔ اس کا انتقال ہوگیا اور نبی ﷺ کو اس کی موت کا علم نہ ہوسکا۔ ایک دن رسول اللہ ﷺ نے اس کا ذکر فرمایا اور دریافت کیا:’’وہ شخص کہاں ہے؟‘‘ صحابہ کرام ؓ  نے عرض کیا:اللہ کے رسول اللہ ﷺ !اس کی وفات ہوگئی ہے۔ آپ نے فرمایا:’’تم لوگوں نے مجھے مطلع کیوں نہ کیا؟‘‘ انھوں نے عرض کیا:حضرت اس کاقصہ تو اس طرح ہے گویا انھوں نے اس کا معاملہ اتنا اہم نہ سمجھا ۔آپ نے فرمایا:’’مجھے اس کی قبر سے آگاہ کرو۔‘‘ چ...


4 صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ)

حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة

956. و حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ وَأَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ أَوْ شَابًّا فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهَا أَوْ عَنْهُ فَقَالُوا مَاتَ قَالَ أَفَلَا كُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي قَالَ فَكَأَنَّهُمْ صَغَّرُوا أَمْرَهَا أَوْ أَمْرَهُ فَقَالَ دُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ فَدَلُّوهُ فَصَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مَمْلُوءَةٌ ظُلْمَةً ع...

Muslim : The Book of Prayer - Funerals (Chapter: Praying over the grave )

مترجم: MuslimWriterName

956. حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی۔ یا ایک نوجوان تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسے نہ پایا تو آپ ﷺ نے اس عورت۔ یا اس مرد۔ کے بارے میں پوچھا تو لوگوں (صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے کہا: وہ فوت ہو گیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تم لوگوں کو مجھے اطلاع نہیں دینی چاہیے تھی؟‘‘ کہا: گویا ان لوگوں نے اس عورت۔ یا اس مرد۔ کے معاملے کو معمولی خیال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’مجھے اس کی قبر دکھاؤ۔‘‘ صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین نے آپ ﷺ کو اس کی قبر دیکھائی۔ تو آپ ﷺ نےاس کی ...


5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ)

حکم: صحیح

3203. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ أَوْ رَجُلًا كَانَ يَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَفَقَدَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهُ فَقِيلَ مَاتَ فَقَالَ أَلَا آذَنْتُمُونِي بِهِ قَالَ دُلُّونِي عَلَى قَبْرِهِ فَدَلُّوهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ...

Abu-Daud : Funerals (Kitab Al-Jana'iz) (Chapter: Praying At The Graveside )

مترجم: DaudWriterName

3203. سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک کالے رنگ کی عورت یا مرد مسجد کی صفائی کیا کرتا تھا ‘ تو نبی کریم ﷺ نے اسے غائب پایا اور اس کے متعلق دریافت فرمایا تو کہا گیا کہ وہ فوت ہو گیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” تو تم نے مجھے بتایا کیوں نہیں ؟ “ پھر فرمایا ” مجھے اس کی قبر بتاؤ ۔ ” صحابہ نے اس کی نشاندہی کی تو آپ ﷺ نے اس پر نماز جنازہ پڑھی ۔...


6 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ)

حکم: صحیح

1527. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ كَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ، فَفَقَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَ عَنْهَا بَعْدَ أَيَّامٍ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّهَا مَاتَتْ، قَالَ: «فَهَلَّا آذَنْتُمُونِي، فَأَتَى قَبْرَهَا، فَصَلَّى عَلَيْهَا»...

Ibn-Majah : Chapters Regarding Funerals (Chapter: Offering The Funeral Prayer At The Grave )

مترجم: MajahWriterName

1527. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک سیاہ فام خاتون مسجد کی صفائی کیا کرتی تھیں، وہ رسول اللہ ﷺ کو نظر نہ آئیں تو چند دن بعد ان کے متعلق دریافت فرمایا۔ آپ ﷺ کو بتایا گیا کہ وہ فوت ہوگئی ہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟‘‘ پھر نبی ﷺ ان کی قبر پر تشریف لے گئے اور نماز جنازہ ادا کی۔ ...