الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 21 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 21 1 صحيح مسلم: كِتَابُ الرُّؤْيَا (بَاب رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2271. وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرَانِي فِي الْمَنَامِ أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ، فَجَذَبَنِي رَجُلَانِ، أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا، فَقِيلَ لِي: كَبِّرْ، فَدَفَعْتُهُ إِلَى الْأَكْبَرِ "... Muslim : The Book of Dreams (Chapter: The Dreams Of The Prophet (SAW) ) مترجم: MuslimWriterName 2271. صخر بن جویریہ نے ہمیں نافع سے حدیث سنائی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے انھیں بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں نے خواب میں خود کو دیکھا کہ میں ایک مسواک سے دانت صاف کررہا ہوں، اس وقت دو آدمیوں نے (مسواک حاصل کرنے کےلیے) میری توجہ اپنی طرف مبذول کرائی۔ ان میں ایک دوسرے سے بڑا تھا، میں نے وہ مسواک چھوٹے کو دے دی، پھر مجھ سے کہا گیا: بڑے کو دیں تو میں نے وہ بڑے کو دی۔‘‘ ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الرُّؤْيَا (بَاب رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2272. حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ بَرَّادٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَأَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ جَدِّهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أُهَاجِرُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى أَرْضٍ بِهَا نَخْلٌ، فَذَهَبَ وَهْلِي إِلَى أَنَّهَا الْيَمَامَةُ أَوْ هَجَرُ، فَإِذَا هِيَ الْمَدِينَةُ يَثْرِبُ، وَرَأَيْتُ فِي رُؤْيَايَ هَذِهِ أَنِّي هَزَزْتُ سَيْفًا، فَانْقَطَعَ صَدْرُهُ، فَإِذَا هُوَ مَا أُصِيبَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ أُحُدٍ، ثُمَّ هَزَزْتُهُ أ... Muslim : The Book of Dreams (Chapter: The Dreams Of The Prophet (SAW) ) مترجم: MuslimWriterName 2272. سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ سے اس زمین کی طرف ہجرت کرتا ہوں جہاں کھجور کے درخت ہیں، میرا گمان یمامہ اور حجر کی طرف گیا لیکن وہ مدینہ نکلا، جس کا نام یثرب بھی ہے اور میں نے اپنے اسی خواب میں دیکھا کہ میں نے تلوار کو ہلایا تو وہ اوپر سے ٹوٹ گئی، اس کی تعبیر احد کے دن مسلمانوں کی شکست نکلی۔ پھر میں نے تلوار کو دوسری بار ہلایا تو آگے سے ویسی ہی ثابت اور اچھی ہو گئی۔ اس کی تعبیر یہ نکلی کہ اللہ تعالیٰ نے فتح نصیب کی اور مسلمانوں کی جماعت قائم ہو گئی (یعنی جنگ ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الرُّؤْيَا (بَاب رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2273. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَّابُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، فَجَعَلَ يَقُولُ: إِنْ جَعَلَ لِي مُحَمَّدٌ الْأَمْرَ مِنْ بَعْدِهِ تَبِعْتُهُ، فَقَدِمَهَا فِي بَشَرٍ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ، فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، وَفِي يَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَرِيدَةٍ، حَتَّى وَقَفَ عَلَى ... Muslim : The Book of Dreams (Chapter: The Dreams Of The Prophet (SAW) ) مترجم: MuslimWriterName 2273. سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کہتے ہیں کہ مسیلمہ کذاب رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں مدینہ منورہ میں آیا اور کہنے لگا کہ اگر محمد ( ﷺ ) مجھے اپنے بعد خلافت دیں تو میں ان کی پیروی کرتا ہوں۔ مسیلمہ کذاب اپنے ساتھ اپنی قوم کے بہت سے لوگ لے کر آیا تھا۔ رسول اللہ ﷺ اس کے پاس تشریف لائے اور آپ ﷺ کے ساتھ ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ تعالی عنہ تھے اور آپ ﷺ کے ہاتھ میں لکڑی کا ایک ٹکڑا تھا۔ آپ ﷺ مسیلمہ کے لوگوں کے پاس ٹھہرے اور فرمایا کہ ’’اے مسیلمہ! اگر تو مجھ سے یہ لکڑی کا ٹکڑا مانگے تو بھی تجھ کو نہ دوں گا اور میں اللہ کے حکم کے خلاف تیرے بارے میں فیصلہ ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 4 صحيح مسلم: كِتَابُ الرُّؤْيَا (بَاب رُؤْيَا النَّبِيِّ ﷺ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2273.01. فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَسَأَلْتُ عَنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «إِنَّكَ أَرَى الَّذِي أُرِيتُ فِيكَ مَا أُرِيتُ» فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ، فَأَهَمَّنِي شَأْنُهُمَا، فَأُوحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنِ انْفُخْهُمَا، فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ مِنْ بَعْدِي، فَكَانَ أَحَدُهُمَا الْعَنْسِيَّ صَاحِبَ صَنْعَاءَ، وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةَ صَاحِبَ الْيَمَامَةِ»... Muslim : The Book of Dreams (Chapter: The Dreams Of The Prophet (SAW) ) مترجم: MuslimWriterName 2273.01. سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے کہا کہ میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ نبی کریم ﷺ نے کیا فرمایا کہ ’’تو وہی ہے جو مجھے خواب میں تیرے بارے دکھلایا گیا،‘‘ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے بیان کیا کہ ’’میں سو رہا تھا کہ میں نے (خواب میں) اپنے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن دیکھے، وہ مجھے برے معلوم ہوئے اور خواب ہی میں مجھ پر القا کیا گیا کہ ان کو پھونک مارو، میں نے پھونکا تو وہ دونوں اڑ گئے۔ میں نے ان کی تعبیر یہ کی کہ اس سے مراد دو جھوٹے ہیں، جو میرے بعد نکلیں گے۔ ان میں سے ایک عنسی صنعاء... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ فَضْلِ الْغَزْوِ فِي الْبَحْرِ) حکم: صحیح 2490. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَرَامٍ بِنْتُ مِلْحَانَ أُخْتُ أُمِّ سُلَيْمٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عِنْدَهُمْ، فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَا أَضْحَكَكَ؟ قَالَ: >رَأَيْتُ قَوْمًا مِمَّنْ يَرْكَبُ ظَهْرَ هَذَا الْبَحْرِ كَالْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ!<. قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ؟ قَالَ: >فَإِنَّكِ مِنْهُمْ<... Abu-Daud : Jihad (Kitab Al-Jihad) (Chapter: The Virtues Of Jihad At Sea ) مترجم: DaudWriterName 2490. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ (میری خالہ) ام حرام بنت ملحان ؓ نے بیان کیا اور یہ (انس ؓ کی والدہ) ام سلیم ؓ کی ہمشیرہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک بار) ان کے ہاں قیلولہ کیا۔ آپ ﷺ جب بیدار ہوئے تو ہنس رہے تھے۔ کہتی ہیں، میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ کس بات پر ہنس رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ (میری امت میں سے) ایک قوم کے لوگ (بڑی شان سے) سمندر میں سفر کر رہے ہیں جیسے کہ بادشاہ تختوں پر ہوں۔“ کہتی ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! دعا فرمائیں کہ اللہ مجھے بھی ان میں کر دے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم بھی ان میں سے ہو۔“ آپ ﷺ پ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ فَضْلِ الْغَزْوِ فِي الْبَحْرِ) حکم: صحیح 2491. حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ إِلَى قُبَاءَ يَدْخُلُ عَلَى أُمِّ حَرَامٍ بِنْتِ مِلْحَانَ، وَكَانَتْ تَحْتَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمًا فَأَطْعَمَتْهُ، وَجَلَسَتْ تَفْلِي رَأْسَهُ... وَسَاقَ هَذَا الْحَدِيثَ. قَالَ أَبو دَاود: وَمَاتَتْ بِنْتُ مِلْحَانَ بِقُبْرُصَ.... Abu-Daud : Jihad (Kitab Al-Jihad) (Chapter: The Virtues Of Jihad At Sea ) مترجم: DaudWriterName 2491. سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب قباء تشریف لے جاتے، تو ام حرام بنت ملحان ؓ کے ہاں بھی جاتے اور وہ سیدنا عبادہ بن صامت ؓ کی زوجیت میں تھیں۔ آپ ایک دن ان کے ہاں تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا اور پھر بیٹھ کر آپ کے سر سے جوئیں تلاش کرنے لگیں۔ اور یہی مذکورہ حدیث بیان کی۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں، بنت ملحان کی وفات قبرص میں ہوئی تھی۔ ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 7 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ فَضْلِ الْغَزْوِ فِي الْبَحْرِ) حکم: صحیح 2492. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أُخْتِ أُمِّ سُلَيْمٍ، الرُّمَيْصَاءِ، قَالَتْ: نَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَيْقَظَ، وَكَانَتْ تَغْسِلُ رَأْسَهَا، فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَضْحَكُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَتَضْحَكُ مِنْ رَأْسِي؟ قَالَ: >لَا<... وَسَاقَ هَذَا الْخَبَرَ، يَزِيدُ وَيَنْقُصُ.قَالَ أَبودَاود:الرُّمَيْصَاءُ... أُخْتُ أُمِّ سُلَيْمٍ مِنَ الرَّضَاعَةِ.... Abu-Daud : Jihad (Kitab Al-Jihad) (Chapter: The Virtues Of Jihad At Sea ) مترجم: DaudWriterName 2492. سیدہ ام سلیم ؓ کی ہمشیرہ رمیصاء سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سو گئے، پھر جاگے جبکہ یہ اپنا سر دھو رہی تھیں، آپ ﷺ جاگے تو ہنس رہے تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ﷺ میرے سر پر ہنس رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ اور پوری حدیث بیان کی جس میں کچھ کمی بیشی ہے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں رمیصاء ام سلیم ؓ کی رضاعی بہن ہیں اور یہی ام حرام بنت ملحان ہیں۔ ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 8 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي الرُّؤْيَا) حکم: صحیح 5020. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ، عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >الرُّؤْيَا عَلَى رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ تُعَبَّرْ، فَإِذَا عُبِّرَتْ, وَقَعَتْ<. قَالَ: وَأَحْسِبُهُ قَالَ: >وَلَا تَقُصَّهَا إِلَّا عَلَى وَادٍّ، أَوْ ذِي رَأْيٍ<.... Abu-Daud : General Behavior (Kitab Al-Adab) (Chapter: Regarding dreams ) مترجم: DaudWriterName 5020. سیدنا ابورزیں (لقیط بن صبرہ عقیلی) ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”خواب (گویا) پرندے کے پاؤں پر ہے جب تک کہ اس کی تعبیر نہ بیان کر دی جائے۔ چنانچہ جب تعبیر بیان کر دی جاتی ہے تو (وہ اسی طرح) ہو جاتی ہے۔“ اور میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے اپنے کسی محبت کرنے والے (مخلص) یا صاحب علم کے علاوہ کسی سے ہرگز بیان نہ کرو۔“ ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 9 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْرُّؤْيَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا) حکم: صحیح 2278. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ قَال سَمِعْتُ وَكِيعَ بْنَ عُدُسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ أَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَى رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يَتَحَدَّثْ بِهَا فَإِذَا تَحَدَّثَ بِهَا سَقَطَتْ قَالَ وَأَحْسَبُهُ قَالَ وَلَا يُحَدِّثُ بِهَا إِلَّا لَبِيبًا أَوْ حَبِيبًا... Tarimdhi : Chapters On Dreams (Chapter: What Has Been Related About Interpreting Dreams ) مترجم: TrimziWriterName 2278. ابورزین عقیلی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’مومن کا خواب نبوت کا چالیسواں حصہ ہے اورخواب کی جب تک تعبیرنہ بیان کی جائے وہ ایک پرندے کے پنجہ میں ہوتا ہے، پھر جب تعبیر بیان کردی جاتی ہے تووہ واقع ہوجاتا ہے۱؎‘‘، ابو رزین کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپﷺ نے یہ بھی فرمایا: ’’خواب صرف اس سے بیان کرو جو عقل مند ہویا جس سے تمہاری دوستی ہو‘‘۔ ... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) 10 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْرُّؤْيَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا) حکم: صحیح 2279. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي رَزِينٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنْ النُّبُوَّةِ وَهِيَ عَلَى رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ يُحَدِّثْ بِهَا فَإِذَا حَدَّثَ بِهَا وَقَعَتْ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَزِينٍ الْعُقَيْلِيُّ اسْمُهُ لَقِيطُ بْنُ عَامِرٍ وَرَوَى حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ فَقَالَ عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ و قَالَ شُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَهُشَيْمٌ ... Tarimdhi : Chapters On Dreams (Chapter: What Has Been Related About Interpreting Dreams ) مترجم: TrimziWriterName 2279. ابورزین ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہوتا ہے اورخواب کی جب تک تعبیرنہ بیان کی جائے وہ ایک پرندے کے پنجہ میں ہوتا ہے پھرجب تعبیر بیان کردی جاتی ہے تووہ واقع ہو جاتا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ ۲۔ ابورزین عقیلی کا نام لقیط بن عامرہے۔ ۳۔ حماد بن سلمہ نے اسے یعلی بن عطاء سے روایت کرتے ہوئے ’’وكيع بن حدس‘‘ کہا ہے جب کہ شعبہ، ابوعوانہ اورہشیم نے اسے یعلی بن عطا سے روایت کرتے ہوئے ’’وكيع بن عدس‘‘ کہا ہے او... الموضوع: وقوع الرؤيا بعد تعبيرها (العلم) موضوع: Ddeat comes true after it is interpreted (The Knowledge ) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 21 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 21