3 ‌صحيح البخاري: كِتَابُ الِاعْتِكَافِ (بَابُ اعْتِكَافِ المُسْتَحَاضَةِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

2037. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ اعْتَكَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ مُسْتَحَاضَةٌ فَكَانَتْ تَرَى الْحُمْرَةَ وَالصُّفْرَةَ فَرُبَّمَا وَضَعْنَا الطَّسْتَ تَحْتَهَا وَهِيَ تُصَلِّي...

Sahi-Bukhari : Retiring to a Mosque for Remembrance of Allah (I'tikaf) (Chapter: I'tikaf of a woman who has bleeding in between her periods )

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

2037. حضرت عائشہ  ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ آپ کی ایک بیوی نے استحاضے کی حالت میں اعتکاف کیا۔ وہ سرخ اور زردی دیکھا کر تی تھی۔ بعض اوقات جب وہ نماز پ پڑھتی تو ہم اس کے نیچے طشت رکھ دیتے تھے۔


6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّیامِ (بَابٌ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ تَعْتَكِفُ)

حکم: صحیح()(الألباني)

2476. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِي اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتِ: اعْتَكَفَتْ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ أَزْوَاجِهِ، فَكَانَتْ تَرَى الصُّفْرَةَ، وَالْحُمْرَةَ، فَرُبَّمَا وَضَعْنَا الطَّسْتَ تَحْتَهَا، وَهِيَ تُصَلِّي....

Abu-Daud : Fasting (Kitab Al-Siyam) (Chapter: The Woman Suffering From Istihadah Observing I'tikaf )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2476. ام المؤمنین سیدہ عائشہ‬ ؓ ب‬یان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی ازواج سے ایک نے آپ ﷺ کے ساتھ اعتکاف کیا۔ اسے زردی مائل یا سرخ سا خون آتا تھا۔ (استحاضہ کی وجہ سے) تو ہم کبھی اس کے نیچے لگن بھی رکھ دیا کرتے تھے اور وہ نماز پڑھا کرتی تھیں۔


8 سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابُ الْمُسْتَحَاضَةِ تَعْتَكِفُ)

حکم: صحیح()(الألباني)

1780. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّبَّاحُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ اعْتَكَفَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِ فَكَانَتْ تَرَى الْحُمْرَةَ وَالصُّفْرَةَ فَرُبَّمَا وَضَعَتْ تَحْتَهَا الطَّسْتَ...

Ibn-Majah : Fasting (Chapter: The Woman Who Is Suffering From Non-Menstrual Bleeding May Observe I’tikaf )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1780. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ کی ایک زوجہ محترمہ نے اعتکاف کیا۔ انہیں سرخ اور زرد رنگ (کا استحاضہ) آتا تھا۔ بعض اوقات وہ اپنے نیچے چوڑا برتن رکھ لیا کرتی تھیں۔