الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 22 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 22 1 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابٌ: كَمْ يَجُوزُ الخِيَارُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2107. حَدَّثَنَا صَدَقَةُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الْمُتَبَايِعَيْنِ بِالْخِيَارِ فِي بَيْعِهِمَا مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونُ الْبَيْعُ خِيَارًا قَالَ نَافِعٌ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اشْتَرَى شَيْئًا يُعْجِبُهُ فَارَقَ صَاحِبَهُ... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: For what perios to confirm or cancel the bargain? ) مترجم: BukhariWriterName 2107. حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: " خریدو فروخت کرنے والے ہر ایک کو اپنے سودے میں اختیار ہے جب تک وہ جدانہ ہو جائیں یا اس سودے میں خیار شرط ہو۔ " حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب کوئی ایسی چیز خریدتے جو انھیں پسند ہوتی تو اپنے ساتھی سے جلدی جدا ہو جاتے۔ ... الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ إِذَا لَمْ يُوَقِّتْ فِي الخِيَارِ، هَلْ يَج...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2109. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَقُولُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ اخْتَرْ وَرُبَّمَا قَالَ أَوْ يَكُونُ بَيْعَ خِيَارٍ... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: If the time for the option is not fixed, will the deal be considered as legal? ) مترجم: BukhariWriterName 2109. حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: "بائع اور مشتری دونوں کو اختیار ہے جب تک وہ جدانہ ہوں یاان میں سے ایک اپنے دوسرے ساتھی سے کہہ دے کہ تجھے اختیار ہے۔ "بعض اوقات راوی نے یہ الفاظ بیان کیے: "یا بیع خیار ہو۔ " الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابٌ: البَيِّعَانِ بِالخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2111. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: To cancel or confirm the bargain ) مترجم: BukhariWriterName 2111. حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "بائع اور مشتری دونوں میں سے ہر ایک کو اختیار ہے جب تک وہ جدانہ ہو جائیں الایہ کہ بیع خیار کی ہو۔ " الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابٌ: إِذَا خَيَّرَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ بَعْدَ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2112. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ إِذَا تَبَايَعَ الرَّجُلَانِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا وَكَانَا جَمِيعًا أَوْ يُخَيِّرُ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ فَتَبَايَعَا عَلَى ذَلِكَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ وَإِنْ تَفَرَّقَا بَعْدَ أَنْ يَتَبَايَعَا وَلَمْ يَتْرُكْ وَاحِدٌ مِنْهُمَا الْبَيْعَ فَقَدْ وَجَبَ الْبَيْعُ... Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: The option of cancelling the bargain ) مترجم: BukhariWriterName 2112. حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "جب دو آدمی آپس میں بیع کریں تو جب تک دونوں جدا نہ ہو اور دونوں اکٹھےرہیں، ان میں سے ہرایک کو بیع کے انعقاداور فسخ کا اختیار ہے۔ ہاں اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دیا اور اسی طریقے پر انھوں نے بیع کا معاملہ کیا تو بیع واجب ہوگی۔ اور اگر وہ بیع کرنے کے بعد جدا ہو گئے اور ان میں سے کسی نے بیع کو فسخ نہ کیا تو بھی بیع واجب ہو جائے گی۔ "... الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ إِذَا كَانَ البَائِعُ بِالخِيَارِ هَلْ يَجُو...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2113. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ بَيِّعَيْنِ لَا بَيْعَ بَيْنَهُمَا حَتَّى يَتَفَرَّقَا إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: If the seller has the option of cancelling the bargain ) مترجم: BukhariWriterName 2113. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’بائع اور مشتری میں کوئی بیع نہیں ہوگی جب تک دونوں جدانہ ہوں، ہاں وہ بیع مکمل ہوگی جس میں خیار ہو۔‘‘ الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ البُيُوعِ (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الخِدَاعِ فِي البَيْعِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2117. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ Sahi-Bukhari : Sales and Trade (Chapter: What is disliked as regards cheating in business ) مترجم: BukhariWriterName 2117. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ اسے خریدوفروخت میں (اکثر) دھوکادیا جاتا ہے تو آپ نے فرمایا: ’’جب تم خریدوفروخت کرو تو کہہ دیا کرو کہ مجھے دھوکا نہ ہو۔‘‘ الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ فِي الِاسْتِقْرَاضِ وَأَدَاءِ الدُّيُونِ وَالحَجْرِ وَالتَّفْلِيسِ (بَابُ مَا يُنْهَى عَنْ إِضَاعَةِ المَالِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2407. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي أُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ فَكَانَ الرَّجُلُ يَقُولُهُ Sahi-Bukhari : Loans, Payment of Loans, Freezing of Property, Bankruptcy (Chapter: Wasting money ) مترجم: BukhariWriterName 2407. حضرت عبد اللہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا کہ میں لین دین میں بہت دھوکا کھا جاتا ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’جب تم کسی سے معاملہ کرو تو کہہ دیا کرو کہ کوئی دھوکا نہیں ہوگا۔‘‘ چنانچہ وہ شخص معاملہ کرتے وقت یہ (الفاظ)کہہ دیتا تھا۔ ... الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الخُصُومَاتِ (بَابُ مَنْ رَدَّ أَمْرَ السَّفِيهِ وَالضَّعِيفِ ال...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2414. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ رَجُلٌ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ فَكَانَ يَقُولُهُ ... Sahi-Bukhari : Khusoomaat (Chapter: The deals done by a weak-minded or an extravagant person ) مترجم: BukhariWriterName 2414. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے بتایا کہ ایک شخص کوخریدوفروخت میں دھوکا دیا جاتا تھا تو نبی کریم ﷺ نے اسے ہدایت فرمائی کہ جب خریدوفروخت کروتو لاخلابة کے الفاظ کہہ دیا کرو، یعنی اس میں دھوکا نہیں ہوگا، چنانچہ وہ (معاملہ کرتے وقت) یہ(الفاظ) کہہ دیتا تھا۔ ... الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الحِيَلِ (بَابُ مَا يُنْهَى مِنَ الخِدَاعِ فِي البُيُوعِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6964. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ Sahi-Bukhari : Tricks (Chapter: Cheating in bargains ) مترجم: BukhariWriterName 6964. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ سے کہا کہ اسے خرید وفروخت میں دھوکا دیا جاتا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب وہ خرید و فروخت کرو تو کہہ دیا کرو: اس میں کوئی دھوکا نہیں ہونا چاہیئے۔“ الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابُ ثُبُوتِ خِيَارِ الْمَجْلِسِ لِلْمُتَبَايِعَي...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1531. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْبَيِّعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ، مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا، إِلَّا بَيْعَ الْخِيَارِ Muslim : The Book of Transactions (Chapter: Affirming that both parties to a transaction have the option (of canceling it) while they are still together ) مترجم: MuslimWriterName 1531. امام مالک نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت کی کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’بیع کرنے والے دونوں میں سے ہر ایک کو اپنے ساتھی کے خلاف (بیع فسخ کرنے کا) اختیار ہے جب تک وہ جدا نہ ہوں، الا یہ کہ اختیار والی بیع ہو۔‘‘ الموضوع: خيار الشرط (المعاملات) Topics: Choice of conditioning in Business deal (Matters) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 22 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 22